کور ← فتواوې ← DAB-F-000040
DAB-F-000040
07-10-2026
دارالافتاء البیان پشاور
دارالافتاء البیان پشاور Dar-ul-Ifta Al-Bayan Peshawar
فتویٰ نمبر DAB-F-000040
تاریخِ اشاعت 07-10-2026
د فتوا شمېره DAB-F-000040
د خپرېدو نېټه 07-10-2026
په دې ژبه ژباړه نشته؛ اصلي اردو متن ښودل کېږي۔

معتدہ عورت کا اپنے شوہر کےساتھ سفر پر جانا

جناب مفتی صاحب کیا آدمی اپنے ساتھ اپنی مطلقہ بائنہ کو سفر پر لے سکتا ہےجب کہ وہ اسی شوہر سے عدت گزار رہی ہو؟

واضح رہے کہ مطلقہ بائنہ پراس مکان میں عدت گزارنا واجب ہے جہاں وہ طلاق کے وقت رہائش پذیر ہوں، دورانِ عدت بلا کسی عذر وسخت مجبوری کے ان کےلیے کسی بھی وقت وہاں سے نکلنا جائز نہیں لہذا مسئولہ صورت میں مذکورہ خاتون (معتدہ بائنہ) کے لیے نہ تو خود سفرکرنا جائز ہے اور نہ ہی شوہر ان کو اپنے ساتھ سفر پر لے جا سکتا ہے۔

فتاوٰی عثمانیہ میں لکھا ہے کہ: مطلقہ رجعیہ، بائنہ، اور مغلظہ تینوں کےلیے نہ تو خود سفر کرنا جائز ہے اور نہ شوہر ان کو اپنے ساتھ سفر پر لے جاسکتا ہے، اگر چہ حج کیوں نہ ہو اور چاہے محرم کے ساتھ ہو یا غیرمحرم کے ساتھ، البتہ مطلقہ رجعیہ کے ساتھ رجوع کرنے کے بعد یا رجوع کے ارادے سے شوہر اس کو اپنے ساتھ سفر پر لے جا سکتا ہے۔(فتاوٰی عثمانیہ پشاور: باب العدۃ: 6/476)

على المعتدة أن تعتد في المنزل الذي يضاف إليها بالسكنى حال وقوع الفرقة والموت كذا في الكافي... المعتدة لا تسافر لا للحج ولا لغيره ولا يسافر بها زوجها عندنا.(الفتاوى الهندية: الباب الرابع عشر في الحداد: 1/ 535)
(وتعتدان) أي معتدة طلاق وموت (في بيت وجبت فيه) ولا يخرجان منه (إلا أن تخرج أو يتهدم المنزل، أو تخاف) انهدامه، أو (تلف مالها، أو لا تجد كراء البيت) ونحو ذلك من الضرورات فتخرج لأقرب موضع إليه، وفي الطلاق إلى حيث شاء الزوج. (الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار): باب الإحداد: 3/ 536)

ځواب ورکوونکی مفتي
محترم مفتی محمد عمر صاحب مفتی و محقق، دارالافتاء البیان پشاور
علمی مراجعت
حیثیت منظور شدہ
یہ فتویٰ دارالافتاء کے علمی و اداری نظام کے تحت مرتب، مراجعہ اور منظور کیا گیا ہے۔
موضوعات طلاق، خلع و عدت