Home ← Fatwas ← DAB-F-000042
DAB-F-000042
09-10-2026
دارالافتاء البیان پشاور
دارالافتاء البیان پشاور Dar-ul-Ifta Al-Bayan Peshawar
فتویٰ نمبر DAB-F-000042
تاریخِ اشاعت 09-10-2026
Fatwa No. DAB-F-000042
Published 09-10-2026
A translation is not available in this language; the original Urdu text is shown.

قرآن چھونے کےلیے وضو کا شرعی حکم

جناب مفتی صاحب! قرآن کریم کو ہاتھ لگانے کے لیے وضو کرنا فرض ہے یا واجب، مستحب ہے۔ذرا اس پہ روشنی ڈال دیں۔

واضح رہے کہ قرآن مجید کی آیت ’’لایمسہ الا المطہرون‘‘ترجمہ: ’’اس(قرآن مجید) کو صرف پاکیزہ لوگ ہی چھو سکتے ہیں۔‘‘ امام التفسیر علامہ آلوسی علیہ الرحمۃ اس آیت کی تفسیر میں لکھتے ہیں کہ:
والمراد بالمطهرون المطهرون عن الحدث الأصغر والحدث الأكبر بحمل الطهارة على الشرعية، والمعنى لا ينبغي أن يمس القرآن إلا من هو على طهارة من الناس. (تفسير الألوسي = روح المعاني (14/ 153)
ترجمہ:اس آیت میں﴿الْمُطَهَّرُوْنَ﴾سے مراد وہ ہیں کہ جو حدث اصغر(بے وضو) اور حدث اکبر(حالتِ جنابت) سے پاک ہیں، طہارت کو طہارت شرعیہ پر محمول کرتے ہوئے ۔مطلب یہ ہے کہ قرآن مجیدصرف وہ لوگ چھوئے جو طہارت سے ہوں۔
نیز اس معنی کی کئی احادیث کی روشنی میں ائمہ احناف رحمہم اللہ نے بلکہ جمہور صحابہ اور بقیہ تینوں ائمہ امام مالک،امام شافعی اور امام احمد بن حنبل عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے یہ موقف اختیار فرمایا ہے کہ قرآن مجید کو ہاتھ لگانے اور چھونے کے لیے وضو کرنا واجب ہے، بغیر وضو قرآن مجید چھونا ناجائز وگناہ ہے،ہاں بغیر وضو کے قرآن مجید کو ہاتھ لگائے بغیر پڑھنا جائز ہے،مگر مستحب یہی ہے کہ باوضو ہوکر ذکر اللہ کیا جائے ۔
جمہور صحابہ اور علماء کے مؤقف کے متعلق علامہ شمس الدین قرطبی رحمہ اللہ لکھتے ہیں:” فالجمهور على المنع من مسّه على غير طهارة لحديث عمرو بن حزم، وهو مذهب علي وابن مسعود وسعد بن أبي وقاص وسعيد بن زيد وعطاء والزهری والنخعي والحكم وحماد وجماعة من الفقهاء منهم مالك والشّافعي“ ترجمہ: جمہور علماء بغیر طہارت کے قرآن پاک کو چھونے سے منع کرتے ہیں، حضرت عمرو بن حزم رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہ کی حدیث کی وجہ سے اور یہی حضرت علی، حضرت ابن مسعود، سعد بن ابی وقاص اور سعید بن زید رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہم اور حضرت عطا ء،زہری، نخعی، حماد اور فقہاء کی ایک جماعت رَحِمَھُمُ اللہُ کا مذہب ہے، ان میں سے امام مالک اور امام شافعی ہیں۔
چنانچہ سورۂ واقعہ کی درج بالا آیت کےذیل مفتی محمد شفیع رحمہ اللہ نے تفسیر معارف القرآن میں معارف ومسائل کے عنوان سے تفصیلی گفتگو فرمائی ہیں۔ چونکہ پوری گفتگو ہی پُر مغز ہے اس لیے ذیل میں ان ہی کی عبارت نقل کی جاتی ہے۔ مفتی صاحب قدس سرہ لکھتے ہیں کہ:
’’بعض حضرات مفسرین نے فرمایا کہ قرآن سے مراد وہ مصحف ہے جو ہمارے ہاتھوں میں ہے اور مطہرون سے مراد وہ لوگ ہیں جو نجاست ظاہری اور معنوی یعنی حدث اصغر و اکبر سے پاک ہوں ، حدث اصغر کے معنی بے وضو ہونے کے ہیں ، اس کا ازالہ وضو کرنے سے ہو جاتا ہے اور حدث اکبر جنابت اور حیض و نفاس کو کہا جاتا ہے جس سے پاکی کے لئے غسل ضروری ہے ، یہ تفسیر حضرت عطاء، طاؤس ، سالم اور حضرت محمد باقر سے منقول ہے (روح) اس صورت میں جملہ’’لا یمسہ‘‘ اگرچہ جملہ خبریہ ہے، مگر اس خبر کو بحکمِ انشاء یعنی نہی و ممانعت کے معنی میں قرار دیا جائے گا اور مطلب آیت کا یہ ہوگا کہ مصحف قرآن کو چھونا بغیر طہارت کے جائز نہیں اور طہارت کے مفہوم میں یہ بھی داخل ہے کہ ظاہری نجاست سے بھی اس کا ہاتھ پاک ہو اور بے وضو بھی نہ ہو اور حدث اکبر یعنی جنابت بھی نہ ہو ، قرطبی نے اسی تفسیر کو اظہر فرمایا ہے، تفسیر مظہری میں اسی کی ترجیح پر زور دیا ہے ۔

حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کے اسلام لانے کے واقعہ میں جو مذکور ہے کہ انہوں اپنی بہن کو قرآن پڑھتے ہوئے پایا تو اوراق قرآن کو دیکھنا چاہا ، ان کی بہن نے یہی آیت پڑھ کر اوراق قرآن ان کے ہاتھ میں دینے سے انکار کیا کہ اس کو پاک لوگوں کے سوا کوئی نہیں چھو سکتا ، فاروق اعظم نے مجبور ہو کر غسل کیا ، پھر یہ اوراق پڑھے ، اس واقعہ سے بھی اسی آخری تفسیر کی ترجیح ہوتی ہے اور روایات حدیث جن میں غیر طاہر کو قرآن کے چھونے سے منع کیا گیا ہے ، ان روایات کو بھی بعض حضرات نے اس آخری تفسیر کی ترجیح کے لیے پیش کیا ہے ۔
مگر چوں کہ اس مسئلے میں حضرت ابن عباس اور حضرت انس رضی اللہ عنہم وغیرہ کا اختلاف ہے جو اوپر آ چکا ہے ، اس لیے بہت سے حضرات نے بے وضو قرآن کو ہاتھ لگانے کی ممانعت کے مسئلے میں آیت مذکورہ سے استدلال چھوڑ کر صرف روایات حدیث کو پیش کیا (روح المعانی) وہ احادیث یہ ہیں :
امام مالک نے موطأ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وہ مکتوبِ گرامی نقل کیا ہے جو آپ نے حضرت عمرو بن حزم کو لکھا تھا ، جس میں ایک جملہ یہ بھی ہے ’’لایمس القران إلا طاهر‘‘ (ابن کثیر) یعنی قرآن کو وہ شخص نہ چھوئے جو طاہر نہ ہو ۔
اور روح المعانی میں روایت مسند عبدالرزاق، ابن ابی داؤد اور ابن المنذر سے بھی نقل کی ہے اور طبرانی و ابن مردویہ نے حضرت عبداللہ بن عمر سے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’لایمس القران إلا طاهر‘‘ (روح المعانی) یعنی قرآن کو ہاتھ نہ لگائے بجز اس شخص کے جو پاک ہو ۔

روایاتِ مذکورہ کی بنا پر جمہور امت اور ائمہ اربعہ کا اس پر اتفاق ہے کہ قرآنِ کریم کو ہاتھ لگانے کے لیے طہارت شرط ہے، اس کے خلاف گناہ ہے، ظاہری نجاست سے ہاتھ کا پاک ہونا، باوضو ہونا، حالتِ جنابت میں نہ ہونا سب اس میں داخل ہے، حضرت علی مرتضیٰ، ابن مسعود، سعد بن ابی وقاص، سعید ابن زید، عطاء اور زہری، نخعی ، حکم، حماد ، امام مالک، شافعی، ابو حنیفہ رحمہم اللہ سب کا یہی مسلک ہے‘‘۔

نیز شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی دامت برکاتہم العالیہ فتاوٰی عثمانی میں لکھتے ہیں کہ: قرآن شریف کو بغیر وضو کے چھونا بالکل ناجائز ہے۔(فتاوی عثمانی: قرآن کریم کو بغیر وضو چھونے کا حکم: 1/196)

وفي القرآن الحميد: إنه لقرآن كريم (77) في كتاب مكنون (78) لا يمسه إلا المطهرون (79)(سورۃ الواقعۃ: پارہ: 27)
حدثنا أبو زكريا الدينوري البصري، ثنا سعيد بن محمد بن ثواب الحصري، ثنا أبو عاصم، عن ابن جريج، عن سليمان بن موسى، قال: سمعت سالم بن عبد الله بن عمر يحدث عن أبيه أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «لا يمس القرآن إلا طاهر».(المعجم الكبير للطبراني: سالم عن ابن عمر: 12/ 313)
قيل بأنها واجبة لمس المصحف لا فرض للاختلاف في تفسير الآية، فلم تكن قطعية الدلالة حتى تثبت الفرضية؛ لأن قوله تعالى - {لا يمسه إلا المطهرون} [الواقعة: 79]- قيل إنه صفة لكتاب مكنون وهو اللوح، وقيل صفة لقرآن كريم وهو المصحف. فعلى الأول المراد من المطهرين الملائكة المقربون؛ لأنهم مطهرون عن أدناس الذنوب: أي لا يطلع عليه سواهم. وعلى الثاني المراد منهم الناس المطهرون من الأحداث وعليه أكثر المفسرين، ويؤيده أن فيه حمل المس على حقيقته والأصل في الكلام الحقيقة واحتمال غيرها بلا دليل لا يقدح في صحة الاستدلال؛ إذ قل أن يوجد دليل بلا احتمال فلا ينافي ذلك القطعية، فلذا والله تعالى أعلم أشار الشارح إلى اختيار القول بالفرضية وقواه المحشي الحلبي، وهو اختيار الشرنبلالي لكن سيأتي أن الفرض ما قطع بلزومه حتى يكفر جاحده وهذا ليس كذلك لما في الخلاصة أنه لو أنكر الوضوء لغير الصلاة لا يكفر عندنا إلا أن يجاب بأنه من الفرض العملي، وهو أقوى نوعي الواجب وأضعف نوعي الفرض، فلا يكفر جاحده كما يأتي بيانه، وبه يحصل التوفيق بين القولين، والله الموفق.( الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) : کتاب الطہارۃ: 1/ 89)

المحدث لا يمس المصحف ولا الدرهم الذي كتب عليه القرآن، لقوله تعالى: {لا يمسه إلا المطهرون} (الواقعة: 79) ، ولا بأس بأن يقرأ القرآن، لما روي عن بعض الصحابة أن رسول الله عليه السلام: «كان لا يحجزه شيء عن قراءة القرآن إلا الجنابة» .
والمعنى في الفرق بين القراءة والمس أن الحدث حل باليد دون الفم، ولهذا يفرض على المحدث إيصال الماء إلى اليد ولا يفترض عليه إيصال الماء إلى الفم. وإن أراد أن يغسل اليد ويأخذ المصحف لا يحل له ذلك؛ لأن الحدث لا يتجزأ زوالا وثبوتا.
وكما لا يحل له مس الكتابة لا يحل له مس البياض أيضا، وإن لمس المصحف بغلافه فلا بأس به، والغلاف الجلد الذي عليه المتصل عند بعض المشايخ، وعن بعضهم المنفصل كالخريطة ونحوها؛ لأن المتصل بالمصحف من المصحف، ولهذا يدخل في بيع المصحف من غير ذكر.( المحيط البرهاني في الفقه النعماني : الفصل الثاني: في بيان ما يوجب الوضوء وما لا يوجب: 1/ 77)
قوله: (وبكتب الرسالة) ومس المصحف للمحدث حرام عندنا مطلقا، سواء كان مس حروفه أو بياضه. نعم، يجوز مس بياض التفاسير.( فيض الباري على صحيح البخاري: باب قراءة القرآن بعد الحدث وغيره : 1/ 382)

واختلف العلماء في مس المصحف على غير وضوء، فالجمهور على المنع من مسه لحديث عمرو بن حزم. وهو مذهب علي وابن مسعود وسعد بن أبي وقاص وسعيد ابن زيد وعطاء والزهري والنخعي والحكم وحماد، وجماعة من الفقهاء منهم مالك والشافعي. واختلفت الرواية عن أبي حنيفة، فروي عنه أنه يمسه المحدث، وقد روي هذا عن جماعة من السلف منهم ابن عباس والشعبي وغيرهما. وروي عنه أنه يمس ظاهره وحواشيه وما لا مكتوب فيه، وأما الكتاب فلا يمسه إلا طاهر.(تفسير القرطبي: سورة الواقعة: الآية:79،ج:17/ ص:226)

Answering Mufti
محترم مفتی محمد عمر صاحب مفتی و محقق، دارالافتاء البیان پشاور
علمی مراجعت
حیثیت منظور شدہ
یہ فتویٰ دارالافتاء کے علمی و اداری نظام کے تحت مرتب، مراجعہ اور منظور کیا گیا ہے۔
Categories متعلقاتِ قرآنِ کریم