کور ← فتواوې ← DAB-F-000045
DAB-F-000045
07-10-2026
دارالافتاء البیان پشاور
دارالافتاء البیان پشاور Dar-ul-Ifta Al-Bayan Peshawar
فتویٰ نمبر DAB-F-000045
تاریخِ اشاعت 07-10-2026
د فتوا شمېره DAB-F-000045
د خپرېدو نېټه 07-10-2026
په دې ژبه ژباړه نشته؛ اصلي اردو متن ښودل کېږي۔

قعدہ و جلسہ میں مسنون ہیئت پر قادر نہ ہونے والے امام کے پیچھے نماز کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب مسئلہ یہ پوچھنا ہےکہ ایک شخص جو موذن ہے، اذان تو دیتا ہے لیکن گھٹنوں کا مریض ہونے کی وجہ سے کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھتا ہے۔ اس کے علاوہ ایک امام موجود ہوتا ہے جو عام حالات میں نماز پڑھاتا ہے۔ لیکن اگر کبھی امام موجود نہ ہو تو یہ موذن امامت کرتا ہے۔ امامت کے دوران یہ کرسی پر نہیں بیٹھتا بلکہ نماز باجماعت کھڑے ہو کر پڑھاتا ہے، لیکن جب تشہد میں بیٹھتا ہے تو اپنے گھٹنوں کو صحیح دوزانو کی حالت میں نہیں رکھ پاتا بلکہ گھٹنے کھڑے رہتے ہیں، جس کی وجہ سے صحیح تشہد کی سنت کے مطابق نہیں بیٹھ پاتا۔ اسی طرح جلسہ میں بھی مکمل طور پر صحیح طریقے سے نہیں بیٹھتا اور نماز مکمل کر لیتا ہے۔تو کیا ایسے شخص کے پیچھے تندرست مقتدیوں کی نماز صحیح ہو گی؟

الجواب بعون الوهاب وصلى الله على النبي الهادي الإمام:
صورتِ مسئولہ میں اگر مذکورہ مؤذن قیام، رکوع اور سجدہ صحیح طور پر ادا کرسکتا ہے، البتہ گھٹنوں کی بیماری کی وجہ سے قعدہ اور دونوں سجدوں کے درمیان جلسہ میں مسنون طریقے کے مطابق پاؤں اور گھٹنے نہیں رکھ سکتا، تو اس عذر کی وجہ سے اس کی نماز اور امامت دونوں درست ہیں، اور صحت مند مقتدیوں کی نماز بھی اس کے پیچھے صحیح ہوگی۔قعدہ میں بایاں پاؤں بچھاکر اس پر بیٹھنا اور دایاں پاؤں کھڑا کرنا مسنون طریقہ ہے؛ لہٰذا بیماری کی وجہ سے اس ہیئت پر نہ بیٹھ سکنے سے نماز فاسد نہیں ہوگی۔ البتہ دونوں سجدوں کے درمیان اصل جلسہ اور بقدرِ استطاعت اطمینان حاصل کرنا ضروری ہے۔ لہٰذا اگر وہ جلسہ کرتا ہے، اگرچہ گھٹنوں کی مجبوری کی وجہ سے مسنون ہیئت اختیار نہ کرسکے، تو اس کی امامت میں کوئی حرج نہیں۔

کما فی الحدیث:
فقال: إن رسول الله ﷺ يأمرك أن تصلي بالناس، فقال أبو بكر وكان رجلا رقيقا: يا عمر صل بالناس، فقال له عمر: أنت أحق بذلك. فصلى أبو بكر تلك الأيام، ثم إن النبي ﷺ وجد من نفسه خفة فخرج بين رجلين أحدهما العباس لصلاة الظهر، وأبو بكر يصلي بالناس، فلما رآه أبو بكر ذهب ليتأخر، فأومأ إليه النبي ﷺ بأن لا يتأخر، قال: "أجلساني إلى جنبه". فأجلساه إلى جنب أبي بكر، قال: فجعل أبو بكر يصلي، وهو يأتم بصلاة النبي ﷺ، والناس بصلاة أبي بكر، والنبي ﷺ قاعد.
(ج1 - ص626 - كتاب صحيح البخاري ط التأصيل - باب إنما جعل الإمام ليؤتم به)
نیز حضرت وائل بن حجر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
قلت: لأنظرن إلى صلاة رسول الله صلى الله عليه وسلم، فلما جلس يعني للتشهد افترش رجله اليسرى، ووضع يده اليسرى يعني على فخذه اليسرى، ونصب رجله اليمنى. هذا حديث حسن صحيح.
(ج1 - ص323 - كتاب سنن الترمذي ت بشار - باب كيف الجلوس في التشهد)

کما في رد المحتار على الدر المختار:
وافتراش رجله اليسرى في تشهد الرجل والجلسة بين السجدتين
اور علامہ ابن عابدین رحمہ اللہ اس کی شرح میں فرماتے ہیں:
قوله: وافتراش رجله اليسرى، أي مع نصب اليمنى سواء كان في القعدة الأولى أو الأخرى؛ لأنه عليه الصلاة والسلام فعله كذلك... وكذا يفترش بين السجدتين... قوله: في تشهد الرجل، أي هو سنة فيه
(رد المحتار على الدر المختار، كتاب الصلاة، باب صفة الصلاة، ج:1، ص:477)
اس عبارت سے واضح ہے کہ تشہد اور جلسہ بین السجدتین میں بایاں پاؤں بچھاکر اور دایاں پاؤں کھڑا کرکے بیٹھنا سنت ہے؛ لہٰذا عذر کی وجہ سے اس مخصوص ہیئت پر نہ بیٹھ سکنے سے نماز فاسد نہیں ہوگی۔

کما في الهداية:
وإذا رفع رأسه من السجدة الثانية في الركعة الثانية افترش رجله اليسرى وجلس عليها، ونصب اليمنى نصبا، ووجه أصابعه نحو القبلة، هكذا وصفت عائشة رضي الله عنها - قعود رسول الله - صلى الله عليه وسلم في الصلاة.
(ج2 - ص262 - كتاب البناية شرح الهداية - الافتراش عند التشهد الأوسط)

اور مریض کے متعلق حنفی فقہ کا اصول یہ ہے کہ وہ اپنی استطاعت کے مطابق بیٹھے:
ويقعد كيف شاء" أي كيف يتيسر له بغير ضرر من تربع أو غيره "في الأصح" من غير كراهة كذا روي عن الإمام للعذر
(ص431 - كتاب حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح - باب صلاة المريض)
فقط والله اعلم بالصواب

ځواب ورکوونکی مفتي
مفتي نجیب الله حقاني د عالمي مجلس مفتیان کرام پاکستان غړی
علمی مراجعت
حیثیت منظور شدہ
یہ فتویٰ دارالافتاء کے علمی و اداری نظام کے تحت مرتب، مراجعہ اور منظور کیا گیا ہے۔
موضوعات لمونځ