کور ← فتواوې ← DAB-F-000046
DAB-F-000046
07-10-2026
دارالافتاء البیان پشاور
دارالافتاء البیان پشاور Dar-ul-Ifta Al-Bayan Peshawar
فتویٰ نمبر DAB-F-000046
تاریخِ اشاعت 07-10-2026
د فتوا شمېره DAB-F-000046
د خپرېدو نېټه 07-10-2026
په دې ژبه ژباړه نشته؛ اصلي اردو متن ښودل کېږي۔

پیشاب سے نجس کپڑا کنویں میں گرنے سے پانی کی طہارت اور کنواں پاک کرنے کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم مفتی صاحب! مسئلہ یہ دریافت کرنا ہے کہ اگر کسی بچے کی شلوار پیشاب سے ناپاک ہو اور وہ اتفاقاً کنویں میں گر جائے، تو ایسی صورت میں کنویں کے پانی کی طہارت کا کیا حکم ہوگا؟ نیز کنویں کو پاک کرنے کے لیے کیا طریقہ اختیار کیا جائے اور کتنا پانی نکالنا ضروری ہوگا؟ براہِ کرم شرعی رہنمائی فرمائیں۔

صورتِ مسئولہ میں اگر بچے کی شلوار پیشاب سے نجس تھی اور اس کا نجس حصہ کنویں کے پانی میں گرگیا تو شلوار کو فوراً نکالا جائے۔ اگر کنواں عام قلیل کنواں ہے تو اس وقت کنویں میں موجود تمام پانی نکالنا ضروری ہوگا، اور اس طرح کنواں پاک ہوجائے گا۔ اگر کنویں میں مسلسل پانی آنے کی وجہ سے اسے مکمل خالی کرنا ممکن نہ ہو تو جتنا پانی نجاست گرنے کے وقت کنویں میں موجود تھا، اس کی مقدار کا اندازہ کرکے اتنی مقدار پانی نکالا جائے گا۔ البتہ اگر کنواں شرعی اعتبار سے "ماء کثیر"کے حکم میں آتا ہو تو اس کا حکم الگ ہوگا، محض پانی کے مسلسل آنے کو “جاری پانی” قرار دینا درست نہیں۔

کما فی المختصر القدوری:
"وإذا وقعت في البئر نجاسة نزحت، وكان نزح ما فيها من الماء طهارة لها"
نجاسة إلخ: مائعة مطلقا، أو جامدة غليظة، بخلاف الخفيفة كالبعر والروث، فقد جعل القليل منها عفوا للضرورة، فلا تفسد إلا إذا كثر، وهو ما يستكثره الناظر في المروي عن أبي حنيفة، وعليه الاعتماد، ولا فرق بين الرطب واليابس والصحيح والمنكسر؛ لأن الضرورة تشمل الكل كما في "الهداية". [اللباب: ٢٤/١]
نزحت: يعني البئر، والمراد ماؤها. (الجوهرة النيرة طهارة لها فيه إشارة إلى أنه يطهر الوحل والأحجار والدلو والرشاء ويد النازح. (الجوهرة النيرة)
کما فی الھدایۃ مع الدرایۃ:
"وإذا وقعت في البئر نجاسة: نزحت، وكان نزح ما فيها من الماء طهارة لها بإجماع السلف"
(الہدایہ، باب الإمامة، جلد 1، صفحہ245،مکتبہ البشری)

كما قال العلامة ابن عابدين في رد المحتار:
(إذا وقعت نجاسة) ليست بحيوان ولو مخففة أو قطرة بول أو دم أو ذنب فأرة لم يشمع.
پھر علامہ ابن عابدین رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
لما ذكر تنجس الماء القليل بوقوع نجس فيه حتى يراق كله أردفه ببيان مسائل الآبار، لأن منها ما يخالف ذلك لابتنائها على متابعة الآثار دون القياس.
اور آگے فرماتے ہیں:
قوله: (أو قطرة بول) أي ولو بول مأكول اللحم كما مر.
(رد المحتار على الدر المختار، كتاب الطهارة، باب المياه، ج:1، ص:366)

ځواب ورکوونکی مفتي
مفتي نجیب الله حقاني د عالمي مجلس مفتیان کرام پاکستان غړی
علمی مراجعت
حیثیت منظور شدہ
یہ فتویٰ دارالافتاء کے علمی و اداری نظام کے تحت مرتب، مراجعہ اور منظور کیا گیا ہے۔
موضوعات طہارت