کور ← فتواوې ← DAB-F-000050
DAB-F-000050
08-10-2026
دارالافتاء البیان پشاور
دارالافتاء البیان پشاور Dar-ul-Ifta Al-Bayan Peshawar
فتویٰ نمبر DAB-F-000050
تاریخِ اشاعت 08-10-2026
د فتوا شمېره DAB-F-000050
د خپرېدو نېټه 08-10-2026
په دې ژبه ژباړه نشته؛ اصلي اردو متن ښودل کېږي۔

سحری کے بعد منہ میں چائے کا ذائقہ یا کھانے کے ذرات رہ جانے سے روزے کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم مفتی صاحب! مسئلہ یہ دریافت کرنا ہے کہ اگر کوئی شخص سحری کے وقت گرم چائے اور کھانا کھائے، پھر سحری ختم ہونے کے بعد اس کے منہ میں چائے کا ذائقہ باقی رہے یا روٹی وغیرہ کے معمولی ذرات دانتوں میں پھنسے رہ جائیں، تو کیا اس سے روزے پر کوئی اثر پڑے گا؟ نیز اگر گرم چائے پینے کے فوراً بعد کلی کرنے میں تکلیف ہو تو ایسی صورت میں کیا حکم ہوگا؟ براہِ کرم شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجواب بعون الوهاب وصلى الله على النبي الهادي الإمام:
سحری کے بعد اگر منہ میں چائے کا صرف ذائقہ باقی رہ جائے اور کوئی مادی چیز موجود نہ ہو تو اس سے روزے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ اسی طرح اگر دانتوں کے درمیان روٹی یا کھانے کا معمولی ذرہ پھنسا رہ جائے جو چنے کے دانے سے کم ہو اور وہ اندر چلا جائے تو روزہ فاسد نہیں ہوگا۔البتہ اگر دانتوں کے درمیان موجود کھانے کا ذرہ چنے کے دانے کے برابر یا اس سے زیادہ ہو اور اسے نگل لیا جائے تو روزہ فاسد ہوجائے گا اور اس کی قضا لازم ہوگی، کفارہ لازم نہیں ہوگا۔ اور اگر کھانے کا کوئی ذرہ منہ سے باہر نکالنے کے بعد دوبارہ نگل لیا جائے تو وہ تھوڑا ہو یا زیادہ، روزہ فاسد ہوجائے گا۔لہٰذا محض چائے کا ذائقہ باقی رہنے سے روزہ فاسد نہیں ہوتا، البتہ سحری کے بعد منہ میں موجود نمایاں غذائی ذرات کو حتی الامکان صاف کرلینا چاہیے۔
فقط والله تعالى أعلم بالصواب

وفي فتح القدير للكمال بن الهمام:
ولنا أن القليل تابع لأسنانه بمنزلة ريقه بخلاف الكثير لأنه لا يبقى فيما بين الأسنان، والفاصل مقدار الحمصة وما دونها قليل، وإن أخرجه وأخذه بيده ثم أكله ينبغي أن يفسد صومه، لما روي عن محمد: أن الصائم إذا ابتلع سمسمة بين أسنانه لا يفسد صومه، ولو أكلها ابتداء يفسد صومه، ولو مضغها لا يفسد لأنها تتلاشى، وفي مقدار الحمصة عليه القضاء دون الكفارة عند أبي يوسف.
(فتح القدير للكمال بن الهمام، باب ما يوجب القضاء والكفارة، ص:333، ط: الحلبي)

وفي رد المحتار على الدر المختار:
(ولو أكل لحما بين أسنانه) إن (مثل حمصة) فأكثر (قضى فقط، وفي أقل منها لا) يفطر (إلا إذا أخرجه) من فمه (فأكله) ولا كفارة لأن النفس تعافه.
(رد المحتار على الدر المختار، كتاب الصوم، باب ما يفسد الصوم وما لا يفسده، ج:2، ص:415، ط: الحلبي)

وفي الفتاوى الهندية:
وإن أكل ما بين أسنانه لم يفسد إن كان قليلا، وإن كان كثيرا يفسد، والحمصة وما فوقها كثير، وما دونها قليل، وإن أخرجه وأخذه بيده ثم أكل ينبغي أن يفسد، كذا في الكافي، وفي الكفارة أقاويل، قال الفقيه رحمه الله تعالى: والأصح أنه لا تجب الكفارة، كذا في الخلاصة.
(الفتاوى الهندية، كتاب الصوم، الباب الرابع فيما يفسد وما لا يفسد، ص:202)

ځواب ورکوونکی مفتي
مفتي نجیب الله حقاني د عالمي مجلس مفتیان کرام پاکستان غړی
علمی مراجعت
حیثیت منظور شدہ
یہ فتویٰ دارالافتاء کے علمی و اداری نظام کے تحت مرتب، مراجعہ اور منظور کیا گیا ہے۔
موضوعات احکامِ روزہ و اعتکاف