DAB-F-000073
21-10-2026
دارالافتاء البیان پشاور
Dar-ul-Ifta Al-Bayan Peshawar
A translation is not available in this language; the original Urdu text is shown.
اون کاٹے ہوئے جانور کی قربانی
Original Question
السلام علیکم جناب مفتی صاحب! اون کاٹے ہوئے جانور کے بارے بتائیے گا کہ اس کی قربانی کا کیا حکم ہے؟ یعنی کیا اون کاٹے ہوئے جانور کی قربانی جائز ہے؟
Answer
اون کاٹے ہوئے جانور کی قربانی جائز ہے بشرطیکہ کوئی اور ایسا عیب اس میں نہ پایا جائے جس کی وجہ سے قربانی نہ ہوتی ہو۔
والحولاء تجزئ وهي التي في عينها حول، وكذا المجزوزة وهي التي جز صوفها، كذا في فتاوى قاضي خان.(الفتاوى الهندية: كتاب الأضحية: الباب الخامس في بيان محل إقامة الواجب: 5/ 298)
وتجوز الحولاء: ما في عينها حول، والمجزوزة التي جز صوفها خانية، وقدمنا أن ما جوز هنا جوز مع الكراهة لأنه خلاف المستحب.(الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار): كتاب الأضحية:6/ 325)