غنی ایامِ قربانی میں مسکین ہوگیا تو قربانی کا حکم
اگر کسی مالدار/دولتمند آدمی نے قربانی کے ایام سے کچھ عرصہ قبل قربانی کی نیت سے جانور خریدا اور قربانی کے دنوں مسکین ہوگیا تو کیا اب بھی اس پر قربانی کرنا واجب ہوگا؟
مالدار شخص نے اگر وسعت کے دنوں قربانی کی نیت سے جانور خرید لیا تھا، لیکن ایامِ قربانی میں وہ مسکین ہوگیا تو اب وہ وجوب باقی نہ رہا، لہذا مسئولہ صورت میں اگر مالدار شخص ایامِ قربانی میں مسکین ہوگیا تو اب اس پر قربانی واجب نہیں ہے۔
احسن الفتاوٰی میں لکھا ہے کہ:سوال: زید مالدار تھا اس نے چھ ماہ پہلے قربانی کی نیت سے جانور خریدا، پھر زید مسکین ہوگیا تو کیا اس جانور کی قربانی زید پر واجب ہے یا مستحب؟
جواب: واجب نہیں۔(احسن الفتاوٰی:کتاب الاضحیہ والعقیقۃ: غنی نے جانور خریدا اور ایامِ نحر میں فقیر ہوگیا:7/511 )
(والمعتبر) (آخر وقتها للفقير وضده والولادة والموت، فلو كان غنيا في أول الأيام فقيرا في آخرها لا تجب عليه.(الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار): كتاب الأضحية: 6/ 319)
(واعتبر آخره) أي آخر وقتها (للفقير وضده والولادة والموت) فلو كان غنيا في أول الأيام فقيرا في آخرها لا تجب عليه وفي العكس تجب.(مجمع الأنهر في شرح ملتقى الأبحر: كتاب الأضحية:2/518)