Home ← Fatwas ← DAB-F-000075
DAB-F-000075
21-10-2026
دارالافتاء البیان پشاور
دارالافتاء البیان پشاور Dar-ul-Ifta Al-Bayan Peshawar
فتویٰ نمبر DAB-F-000075
تاریخِ اشاعت 21-10-2026
Fatwa No. DAB-F-000075
Published 21-10-2026
A translation is not available in this language; the original Urdu text is shown.

قربانی کی نیت سے مرغی ذبح کرنے کا حکم

قربانی کی نیت سے مرغی ذبح کرنے کا کیا حکم ہے؟

کسی فقیر یا مسکین شخص کا ایامِ نحر (ایامِ قربانی) میں مرغی ، کبوتروغیرہ کو قربانی کی نیت سے ذبح کرنا مکروہِ تحریمی ہے۔ علامہ حصکفی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ مجوسیوں کا طریقہ ہے اور فتاوٰی ہندیہ میں بھی یہی لکھا ہے۔

مفتی رشید احمد رحمہ اللہ احسن الفتاوٰی میں تحریر فرماتے ہیں کہ: مرغی ذبح کرنے سے واجب قربانی ادا نہیں ہوگی، جس شخص پر قربانی واجب نہیں، وہ اگر قربانی کی نیت سے مرغی ذبح کرے تو بھی مکروہِ تحریمی ہے۔(احسن الفتاوی: مرغی کی قربانی جائز نہیں: 7/485)

مفتی کفایت اللہ دہلوی رحمہ اللہ کفایت المفتی میں لکھتے ہیں کہ: قربانی کے جانور اونٹ، گائے، دنبہ،بھیڑ، بکرا(مذکر ومؤنث) ہیں بھینس گائے کے حکم میں ہے گھوڑے اور مرغ کی قربانی نہیں ہوسکتی اور نہ آں حضرتﷺ سے قولاً یا فعلاً گھوڑے کی قربانی کا کوئی ثبوت ہے۔(کفایت المفتی: 8/192)

(وركنها) ذبح (ما يجوز ذبحه) من النعم لا غير، فيكره ذبح دجاجة وديك لأنه تشبه بالمجوس بزازية.
وفي حاشية ابن عابدين: (قوله وركنها ذبح إلخ) لأن ركن الشيء ما يقوم به ذلك الشيء والأضحية إنما تقوم بهذا الفعل فكان ركنا نهاية (قوله فيكره ذبح دجاجة وديك إلخ) أي بنية الأضحية والكراهة تحريمية كما يدل عليه التعليل ط، وهذا فيمن لا أضحية عليه وإلا فالأمر أظهر.(الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار): كتاب الأضحية: 6/ 313)

وفي أصول التوحيد للإمام الصفار والتضحية بالديك والدجاجة في أيام الأضحية ممن لا أضحية عليه لإعساره تشبيها بالمضحين مكروه؛ لأنه من رسوم المجوس، كذا في الخلاصة. ومن لا أضحية عليه لإعساره لو ذبح دجاجة أو ديكا يكره، كذا في وجيز الكردري.(الفتاوى الهندية: كتاب الأضحية: الباب السادس في بيان ما يستحب في الأضحية والانتفاع بها: 5/ 300)

Answering Mufti
محترم مفتی محمد عمر صاحب مفتی و محقق، دارالافتاء البیان پشاور
علمی مراجعت
حیثیت منظور شدہ
یہ فتویٰ دارالافتاء کے علمی و اداری نظام کے تحت مرتب، مراجعہ اور منظور کیا گیا ہے۔
Categories قربانی کے احکام و مسائل