Home ← Fatwas ← DAB-F-000082
DAB-F-000082
24-10-2026
دارالافتاء البیان پشاور
دارالافتاء البیان پشاور Dar-ul-Ifta Al-Bayan Peshawar
فتویٰ نمبر DAB-F-000082
تاریخِ اشاعت 24-10-2026
Fatwa No. DAB-F-000082
Published 24-10-2026
A translation is not available in this language; the original Urdu text is shown.

بانجھ جانور کی قربانی کا حکم

اگر قربانی کا جانور بانجھ ہو، یعنی وہ بچہ نہ دیتا ہو، تو ایسے جانور کی قربانی کا شرعاً کیا حکم ہے؟

بانجھ (بچہ نہ دینے والے) جانور کی قربانی شرعاً نہ صرف بالکل درست ہے، بلکہ چونکہ ایسا جانور عموماً زیادہ موٹا تازہ ہوتا ہے؛ اس لیے خصی جانور پر قیاس کرتے ہوئے اس کی قربانی افضل ہونا چاہیے۔ واللہ اعلم بالصواب

احسن الفتاوی میں لکھا ہے کہ: بانجھ جانور کے قربانی کے عدمِ جواز کی کوئی وجہ نہیں اور نہ ہی ایسا کوئی جزئیہ نظر سے گزرا ہے، بلکہ وجوہِ ذیل کی بنا پر اس کا جواز ثابت ہوتا ہے:
۔بانجھ جانور کے گوشت میں کوئی نقص نہیں ہوتابلکہ نسبتاً اس کا گوشت بہتر ہوتا ہے اس لیے اس کی قربانی افضل ہونا چاہیے، کماقالوا فی الخصی۔
2۔خصی جانور کی قوتِ تولیدبالکل ختم ہونے کے باوجود اس کی قربانی جائز بلکہ افضل ہے، قیاساً علیہ بانجھ کی قربانی بھی جائز بلکہ افضل ہونا چاہیے، دونوں میں عدمِ قوتِ تولید کا عیب موجود ہے۔الی آخرہ۔(احسن الفتاوی: کتاب الاضحیہ، والعقیقہ:7/521)
مفتی انعام الحق صاحب نے قربانی کے مسائل کے انسائیکلوپیڈیا میں لکھا ہےکہ: بانجھ جانور کی قربانی درست ہے کیونکہ اس پر ممانعت کا حکم نہیں آیا اور بانجھ ہونا قربانی کے لئے عیب نہیں ہے جس طرح جانور کا خصی ہونا اور خصی سے عاجز ہونا قربانی کے لئے عیب نہیں ہے اسی طرح بانجھ ہونا بھی، بلکہ بانجھ جانور اکثر و بیشتر لحیم و شحیم (خوب موٹا تازہ) ہوتا ہے اور گوشت بھی عمدہ ہوتا ہے اس لئے قربانی جائز ہے۔(قربانی کے مسائل کا انسائیکلوپیڈیا: ص: 36)
ويجوز المجبوب العاجز عن الجماع، والتي بها السعال، والعاجزة عن الولادة لكبر سنها.(الفتاوى الهندية: كتاب الأضحية: الباب الخامس في بيان محل إقامة الواجب: 5/ 297)
تجوز التضحية بالمجبوب العاجز عن الجماع، والتي بها سعال، والعاجزة عن الولادة لكبر سنها.(الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار)كتاب الأضحية: 6/ 325)

Answering Mufti
محترم مفتی محمد عمر صاحب مفتی و محقق، دارالافتاء البیان پشاور
علمی مراجعت
حیثیت منظور شدہ
یہ فتویٰ دارالافتاء کے علمی و اداری نظام کے تحت مرتب، مراجعہ اور منظور کیا گیا ہے۔
Categories قربانی کے احکام و مسائل