Home ← Fatwas ← DAB-F-000086
DAB-F-000086
26-10-2026
دارالافتاء البیان پشاور
دارالافتاء البیان پشاور Dar-ul-Ifta Al-Bayan Peshawar
فتویٰ نمبر DAB-F-000086
تاریخِ اشاعت 26-10-2026
Fatwa No. DAB-F-000086
Published 26-10-2026
A translation is not available in this language; the original Urdu text is shown.

پاگل اور مرگی والے جانور کی قربانی کا حکم

سوال: قربانی کے جانور کے مجنون (پاگل یا باولے) ہونے کی صورت میں قربانی کا کیا حکم ہے؟ آیا ایسے جانور کی قربانی شرعاً درست ہے یا نہیں؟ اور اگرکسی جانور کو کبھی کبھی مرگی کا دورہ پڑتا ہو اس کا کیا حکم ہوگا؟ اور اگر جنون کی وجہ سے جانور بہت کمزور ہوگیا ہو یا چارہ نہ کھاتا ہو، تو کیا اس سے قربانی پر فرق پڑے گا؟

الجواب حامداً ومصلياً :واضح رہے کہ پاگل پن (جنون) کی وجہ سے قربانی کا جانور مطلقاً ناجائز نہیں ہوجاتا، بلکہ اس کی قربانی کراہت کے ساتھ جائز ہے، بشرطیکہ جنون کی وجہ سے وہ چرنے اور چارہ کھانے سے عاجز نہ ہو۔ اسی طرح جس جانور کو کبھی کبھار مرگی کا دورہ پڑتا ہو، لیکن وہ موٹا تازہ ہو اور معمول کے مطابق چارہ کھاتا ہو، تو اس کی قربانی بھی جائز ہے۔اگر جانور کا پاگل پن اس حد تک بڑھ جائے کہ وہ چرنے اور چارہ کھانے کے قابل نہ رہے، تو اس کی قربانی جائز نہیں، کیونکہ یہ کیفیت جانور کی ہلاکت کا سبب بن سکتی ہے اور فقہاء نے اسے عیبِ فاحش قرار دیا ہے۔ اسی طرح محض کمزوری سے قربانی ناجائز نہیں ہوتی، البتہ اگر جانور اتنا لاغر ہوجائے کہ اس کی ہڈیوں میں گودا باقی نہ رہے، تو اس کی قربانی درست نہیں۔ اگر اس کے جسم میں کچھ چربی باقی ہو تو اس کی قربانی جائز ہے۔اگر کسی مالدار صاحبِ نصاب نے قربانی کے لیے صحیح جانور خریدا، پھر اس میں ایسا عیب پیدا ہوگیا جس کے ہوتے ہوئے قربانی درست نہیں ہوتی، تو اس کے لیے دوسرے درست جانور کی قربانی کرنا لازم ہوگا۔ لیکن اگر فقیر نے قربانی کے لیے جانور خریدا تھا اور خریدنے کے بعد اس میں ایسا عیب پیدا ہوگیا، تو وہی جانور قربان کرنا کافی ہوگا۔ البتہ فقیر نے قربانی کی نذر مانی ہو تو اس صورت کا حکم الگ ہوگا، اور مانعِ قربانی عیب پیدا ہونے کی صورت میں اس کی تفصیل کے مطابق عمل کیا جائے گا۔جس جانور کو کبھی کبھار مرگی کا دورہ پڑتا ہو، لیکن وہ صحت مند، موٹا تازہ اور چارہ کھانے کے قابل ہو، اس کی قربانی جائز ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔

احسن الفتاوٰی میں لکھا ہے کہ:
سوال:جس جانور کو کبھی کبھی مرگی کا دورہ پڑتا ہے، ویسے جانور موٹا، تازہ ہے، اس کی قربانی جائز ہے یا نہیں؟
جواب: جائز ہے۔(احسن الفتاوٰی:کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ: 7/512)
مفتی خالد سیف اللہ رحمانی صاحب نے قاموس الفقہ میں تحریر فرمایا ہے کہ:
ثول(ث، اور، و، کے زبر کے ساتھ) جس کے معنی جنون ودیوانگی کے ہیں، اسی سے ثَوْلَا ہے، جس کے معنی پاگل کے ہیں۔ عموماً یہ لفظ جانوروں کے لیے بولا جاتا ہے۔ ایسے جانور کی قربانی جائز ہے، البتہ اگر جانور پر اس قدر جنون کا غلبہ ہو کہ وہ چر بھی نہ سکتا ہو اور نہ چارہ وغیرہ کھا سکتا ہو، تو اب اس کی قربانی درست نہیں۔(قاموس الفقہ:ثولاء:پاگل جانور:3/68)

وتجوز الثولاء وهي المجنونة إلا إذا كان ذلك يمنعها عن الرعي والاعتلاف فلا تجوز لأنه يفضي إلى هلاكها فكان عيبا فاحشا .(بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع: كتاب التضحية: فصل في شرائط جواز إقامة الواجب في الأضحية: 5/ 75)
(ويضحي بالجماء والخصي والثولاء) أي المجنونة (إذا لم يمنعها من السوم والرعي) (، وإن منعها لا) تجوز التضحية بها.
(قوله والثولاء) بالمثلثة. في القاموس الثول بالتحريك استرخاء في أعضاء الشاة خاصة، أو كالجنون يصيبها فلا تتبع الغنم وتستدير في مرتعها (قوله والرعي) عطف تفسير ط (قوله فلو مهزولة إلخ) قال في الخانية: وتجوز بالثولاء والجرباء السمينتين، فلو مهزولتين لا تنقي لا يجوز إذا ذهب مخ عظمها، فإن كانت مهزولة فيها بعض الشحم جاز يروى ذلك عن محمد اهـ قوله لا تنقي مأخوذ من النقي بكسر النون وإسكان القاف: هو المخ: أي لا مخ لها، وهذا يكون من شدة الهزال فتنبه. قال القهستاني: واعلم أن الكل لا يخلو عن عيب، والمستحب أن يكون سليما عن العيوب الظاهرة، فما جوز ههنا جوز مع الكراهة كما في المضمرات.(الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار): كتاب الأضحية: 6/ 323)
وتجوز الثولاء وهي المجنونة إلا إذا كان ذلك يمنع الرعي والاعتلاف فلا تجوز.(الفتاوى الهندية: كتاب الأضحية: الباب الخامس في بيان محل إقامة الواجب: 5/ 298)

Answering Mufti
محترم مفتی محمد عمر صاحب مفتی و محقق، دارالافتاء البیان پشاور
علمی مراجعت
حیثیت منظور شدہ
یہ فتویٰ دارالافتاء کے علمی و اداری نظام کے تحت مرتب، مراجعہ اور منظور کیا گیا ہے۔
Categories قربانی کے احکام و مسائل