Home ← Fatwas ← DAB-F-000087
DAB-F-000087
26-10-2026
دارالافتاء البیان پشاور
دارالافتاء البیان پشاور Dar-ul-Ifta Al-Bayan Peshawar
فتویٰ نمبر DAB-F-000087
تاریخِ اشاعت 26-10-2026
Fatwa No. DAB-F-000087
Published 26-10-2026
A translation is not available in this language; the original Urdu text is shown.

گابھن اور دودھ پلانے والے جانور کی قربانی کا حکم

جناب مفتیانِ کرام! عرض یہ ہے کہ حاملہ (گابھن) اور مرضعہ (دودھ پلانے والی) جانور کی قربانی کے متعلق شرعی رہنمائی مطلوب ہے کہ آیا ایسے جانوروں کی قربانی کرنا شرعاً جائز ہے؟ اگر جائز ہے تو کیا اس میں کوئی کراہت بھی ہے؟ براہِ کرم قرآن و سنت اور فقہِ حنفی کی روشنی میں رہنمائی فرما کر ممنون فرمائیں۔

واضح رہے کہ جانور کا گابھن/حاملہ ہونا یا مرضعہ(دودھ دینے والا)ہونا کوئی ایسا عیب نہیں، جس کی وجہ سے اس کی قربانی کرنا ناجائز ہو،البتہ اس طرح کے جانور کے ساتھ چونکہ اس کے بچے کی زندگی کا خطرہ ہوتا ہے، اس لیے ایسے جانور کی قربانی کرنا کراہت سے خالی نہیں، ورنہ فی نفسہ اس کی قربانی کرنے میں کوئی حرج نہیں ۔اور اگر بچہ بڑا ہو خود کھا پی لیتا ہو تو اب کراہت بھی نہیں رہتی۔

فتاوٰی محمودیہ میں لکھا ہے کہ:
گابھن جانور کی قربانی جائز ہے، لیکن اگر ولادت کا زمانہ بالکل قریب ہو تو مکروہ ہے۔(فتاوٰی محمودیہ:گابھن جانور کی قربانی: 17/353)
فتاوٰی عثمانیہ(پشاور) میں لکھا ہے کہ: قربانی کے جانور میں اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ وہ عیب سے پاک ہو، کیونکہ عیب دار جانور کی قربانی جائز نہیں۔ حمل اگر چہ کوئی ایسا عیب نہیں جو قربانی کے لیے مانع ہو، لیکن حاملہ بکری کی قربانی میں چونکہ ایک زندہ بچے کے ضائع ہونے کا قوی اندیشہ ہے، اس لیے فقہائے کرام نے ایسے جانور کی قربانی کرنے کو مکروہ لکھا ہے، لہذا مناسب یہ ہے کہ حاملہ بکری کو قربانی میں ذبح نہ کیا جائے۔(فتاوٰی عثمانیہ پشاور: حاملہ بکری کی قربانی کرنا: 8/379)
فتاوی حقانیہ میں لکھا ہےکہ:
شریعتِ مطہرہ میں عیب دار جانور کی قربانی صحیح نہیں لیکن حمل کوئی ایسا عیب نہیں جو قربانی سے مانع بنے، تاہم چونکہ اس میں بلاضرورت ایک دوسری جان کا ضیاع ہے اس لیے حاملہ کی قربانی کراہت سے خالی نہیں۔(فتاوٰی حقانیہ: حاملہ جانور کی قربانی کا حکم: 6/479)
کفایت المفتی میں تحریر فرماتے ہیں کہ:
سوال: ایک گائے بچے والی قربانی کرنی ہے جائز ہے یا نہیں؟ بچہ ابھی دودھ پیتا ہےچار پانچ ماہ کا ہے اس بارے میں علماء کا کیا قول ہے؟
جواب: اس قسم کی گائے کی قربانی کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں، اگر بچہ اس قدر چھوٹا ہو کہ وہ ابھی کچھ کھاتا نہیں تو زائد سے زائد یہ کہ بچہ کو بھی ذبح کرڈالو لیکن بچہ کی قربانی نہ ہوگی بلکہ ویسے ہی اس کے گوشت کا کھانا جائز ہوگا اور اتنا چھوٹا نہ ہو تو اس کے ذبح کرنے کی ضرورت نہیں اور چھوٹا ہونے کی صورت میں بھی اگر گائے کو ذبح کردیا اور بچے کو ذبح نہ کیا تاہم قربانی ہوجائے گی، مگر ایسا کرنا مناسب نہیں۔(کفایت المفتی: فصلِ ششم: گابھن کی قربانی:8/204)
حدثنا محمد بن إسماعيل قال: حدثنا آدم بن أبي إياس قال: حدثنا شيبان أبو معاوية قال: حدثنا عبد الملك بن عمير، عن أبي سلمة [ص:584] بن عبد الرحمن، عن أبي هريرة، قال: خرج النبي صلى الله عليه وسلم في ساعة لا يخرج فيها ولا يلقاه فيها أحد، فأتاه أبو بكر، فقال: «ما جاء بك يا أبا بكر»؟ فقال: خرجت ألقى رسول الله صلى الله عليه وسلم وأنظر في وجهه والتسليم عليه، فلم يلبث أن جاء عمر، فقال: «ما جاء بك يا عمر»؟ قال: الجوع يا رسول الله، قال: فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «وأنا قد وجدت بعض ذلك، فانطلقوا إلى منزل أبي الهيثم بن التيهان الأنصاري» وكان رجلا كثير النخل والشاء ولم يكن له خدم فلم يجدوه، فقالوا لامرأته: أين صاحبك؟ فقالت: انطلق يستعذب لنا الماء، فلم يلبثوا أن جاء أبو الهيثم بقربة يزعبها فوضعها ثم جاء يلتزم النبي صلى الله عليه وسلم ويفديه بأبيه وأمه، ثم انطلق بهم إلى حديقته فبسط لهم بساطا، ثم انطلق إلى نخلة فجاء بقنو فوضعه، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: «أفلا تنقيت لنا من رطبه»؟ فقال: يا رسول الله إني أردت أن تختاروا، أو قال: تخيروا من رطبه وبسره، فأكلوا وشربوا من ذلك الماء، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «هذا والذي نفسي بيده من النعيم الذي تسألون عنه يوم القيامة، ظل بارد، ورطب طيب، وماء بارد»، فانطلق أبو الهيثم ليصنع لهم طعاما، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: «لا تذبحن ذات در»، قال: فذبح لهم عناقا أو جديا فأتاهم بها فأكلوا...الخ.(سنن الترمذي ت شاكر: باب ما جاء في معيشة أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم: 4/ 583)
ويكره ذبح الشاة إذا تقارب ولادتها لأنه يضيع ما في بطنها.(البحر الرائق شرح كنز الدقائق ومنحة الخالق وتكملة الطوري:كتاب الذبائح: ما يكره في الذبح: 8/ 195)
وفي «النوازل» أيضا: رجل له شاة حامل، فأراد ذبحها، فإن تقاربت الولادة يكره ذبحها؛ لأنه تضييع ما في بطنها من غير زيادة فائدة؛ لأنه تقارب الولادة، وهذا التفريع إنما يتأتى على قول أبي حنيفة.(المحيط البرهاني في الفقه النعماني: كتاب الصيد: الفصل الثاني عشر في المتفرقات: 6/ 76)
شاة أو بقرة أشرفت على الولادة قالوا يكره ذبحها؛ لأن فيه تضييع الولد، وهذا قول أبي حنيفة - رحمه الله تعالى - لأن عنده الجنين لا يتذكى بذكاة الأم، كذا في فتاوى قاضي خان.(الفتاوى الهندية: كتاب الذبائح وفيه ثلاثة أبواب: الباب الأول في ركن الذبح وشرائطه وحكمه وأنواعه: 5/ 287)

Answering Mufti
محترم مفتی محمد عمر صاحب مفتی و محقق، دارالافتاء البیان پشاور
علمی مراجعت
حیثیت منظور شدہ
یہ فتویٰ دارالافتاء کے علمی و اداری نظام کے تحت مرتب، مراجعہ اور منظور کیا گیا ہے۔
Categories قربانی کے احکام و مسائل