مروجہ پگڑی سسٹم ومسئلہ میراث
کیا پگڑی سسٹم جائز ہے ؟ اگر کوئی شخص انجانے میں اس سسٹم کا حصہ بن گیا تو کیا اس کی پگڑی کی جائیداد میں میراث جاری ہو گی؟ نیز پگڑی لینے اور دینے والے دونوں کے بارے میں بتا دیں۔ جزاکم اللہ خیرا
مروجہ پگڑی سسٹم شرعی اعتبارسے جائز نہیں ہے کیونکہ یہ نہ تو مکمل طور پر خرید وفروخت ہے اور نہ ہی اجارہ (کرایہ داری )ہے بلکہ ان کے درمیان ایک ملاجلا معاملہ ہے سو یہ یاتو "رشوت "ہے یا "حق مجرد "کاعوض ہےاگر کسی نے یہ معاملہ کرلیا تو دونوں فریق پر توبہ کرنااور اس رقم کو واپس کرنالازم ہے۔
باقی رہی یہ بات کہ پگڑی پر جائیداد دینے یا لینے والی کی وفات کے بعد اس جائیداد میں میراث جاری ہوگی یانہیں؟ تو اس میں یہ تفصیل ہے کہ پگڑی پر دی ہوئی یا لی ہوئی دکان یا مکان کے علاوہ جو دیگر جائیداد ہےوہ باقاعدہ میراث کے قواعد کے مطابق تمام ورثاء میں ان کے شرعی حصص کے مطابق تقسیم کی جائے گی۔
البتہ پگڑی کا معاملہ چونکہ شرعاً فاسد اور ناجائز ہے اور اس کے نتیجے میں پگڑی پر لی گئی دکان یا مکان میں مکمل شرعی ملکیت منتقل نہیں ہوتی، اس لیے یہ جائیداد (مکان یا دکان) وراثت میں شامل نہیں ہوگی۔ لہذا دونوں فریق پر اس ناجائز معاملے سے توبہ کرنا اور معاملہ ختم کرکے پگڑی کی اصل رقم پگڑی لینے والے کو واپس کرنا لازم ہے۔ پس اگر پگڑی پر جائیداد دینے والا اصل مالک وفات پا جائے تو مکان یا دکان چونکہ بدستور اسی کی ملکیت ہے، اس لیے وہ اس کے ترکہ میں شامل ہوکر اس کے شرعی ورثاء میں تقسیم ہوگی، البتہ پگڑی لینے والے کی اصل رقم کی واپسی کا حق برقرار رہے گا۔
تحقق مما ذکرنا أن بدل الخلو المتعارف الذی یأخذہ المؤجر من مستاجرہ لایجوز،ولاینطبق ھذاالمبلغ المأخوذعلی قاعدۃ من القواعد الشرعیة، ولیس ذلک إلا رشوۃ وحراما (بحوث في قضایافقہیة معاصرۃ ،بدیل الخلو المتعارف،1/114)
وفي الأشباہ :"لا یجوز الاعتیاض عن الحقوق المجردۃ کحق الشفعة "علی الملک قال فی البدائع :الحقوق المفردۃ لا تحتمل التملیک ولا یجوز الصلح عنھا۔أقول: وکذالاتضمن بالاتلاف۔(رد المحتار علی الدر المختار،مطلب :لا یجوز الاعتیاض عن الحقوق المجردۃ،7/31)
وعلی ھذا ، فان بدل الخلو الذی یأخذه المؤجر في أول العقد لا ينطبق علي مثل حق القرار الذي جوزه المتاخرون في الأراضي الوفقية والسلطانية.ومن المقرر أن العاقد لا يجوز له ان يطالب العاقد الآخر بعوض عن مجرد دخوله في العقد،علاوة علي ما يستحقه العقد ،فإنه رشوة.(فقه البيوع ،خلو الدور والحوانيت 1/263)
و إذا مات أحد المتعاقدين وقد عقد الإجارة لنفسه انفسخت الإجارة؛ لأنه لو بقي العقد تصيرالمنفعة المملوكة له أو الأجرة المملوكة له لغير العاقد مستحقة بالعقد، لأنه ينتقل بالموت إلى الواث، وذلك لايجوز۔وإن عقدها لغيرہ لم تنفسخ؛ مثل الوكيل والوصی و المتولى في الوقف، لإنعدام ما أشرنا إلیه من المعنی۔(الھدایة: (317/3، ط: سعید)