محض شوہر کی ناپسندیدگی کی صورت میں عدالتی خلع کا حکم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! جناب مفتی صاحب ایک مسئلہ پوچھنا تھا وہ یہ کہ کیا کوئی عورت محض شوہر کو ناپسند ہونے کی وجہ سے شوہر کی اجازت کے بغیر عدالت سے خلع لی سکتی ہے؟ جب کہ شوہر بیوی کے ہر قسم کا مطالبہ ماننے کےلیے تیار ہو، نیز شوہر ان کے نفقے اور جیب خرچ کا بھی مناسب انتظام کرتا ہو، مطلب یہ کہ ناپسند ہونے کے علاوہ خلع لینے کی کوئی اور وجہ نہ ہو۔
دراصل لوگ خلع اور فسخِ نکاح میں عام طور پر فرق نہیں کرتے اس لیے بعض کم علم افراد عدالت جاکر شوہر کی رضامندی حاصل کیے بغیر یکطرفہ عدالتی خلع لینے کی کوشش کرتے ہیں حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ خلع دیگر مالی معاملات(بیوع، اجارات وغیرہ) کی طرح ایک ایسا باہمی معاملہ ہے جس میں فریقین کی رضامندی شرط ہے۔فریقین کی رضامندی کے بغیر محض عورت کا عدالت سے یکطرفہ خلع کی ڈگری حاصل کرنے سے شرعاً نکاح ختم نہیں ہوگا،بلکہ نکاح بدستور برقرار رہے گا۔البتہ فسخِ نکاح کی صورت میں قاضی کو شوہر کی رضامندی کے بغیر بھی میاں بیوی کے درمیان تفریق کا حق حاصل ہے، لیکن فسخِ نکاح کے کچھ مخصوص اسباب ہیں: (جیسے: شوہر کا مجنون یا نامرد ہونا، یا متعنت و ظالم ہونا وغیرہ) اور ہر سبب کی اپنی شرائط ہیں۔ چونکہ زیرِ بحث صورت میں فسخِ نکاح کا کوئی سبب نہیں پایا جاتا، اس لیے اس کی تفصیل میں جانے کی ضرورت نہیں۔
لہذا درج بالا صورت میں اولاً عورت پر لازم ہے کہ وہ شوہر کے حقوق کی ادائیگی کے ساتھ نباہ کی بھرپور کوشش کرے۔ اگر صلح اور نباہ کی کوئی بھی صورت ممکن نہ رہے اورعورت کو شوہر سے شدید نفرت یا ناموافقت کی وجہ سے یہ غالب اندیشہ ہو کہ وہ ازدواجی حقوق ادا نہیں کرسکے گی یا اللہ تعالیٰ کی مقرر کردہ حدود قائم نہیں رکھ سکے گی، تو ایسی صورت میں، اگرچہ شوہر اپنے واجب حقوق ادا کررہا ہو، عورت کے لیے شوہر سے خلع کا مطالبہ کرنے کی گنجائش ہے۔ البتہ محض معمولی یا وقتی ناپسندیدگی کی بنا پر بلاشرعی عذر خلع کا مطالبہ کرنا درست نہیں۔ نیزاس کے لیے عدالت جانے کی بھی ضرورت نہیں ہےبلکہ میاں بیوی اپنے طور پر بھی خلع کرسکتے ہیں، بشرطیکہ ایجاب وقبول پایا جائے۔
احسن الفتاوٰی میں لکھا ہے کہ: خلع ایک عقد ہے جو دوسرے عقود بیع، اجارہ اور نکاح وغیرہ کی طرح جانبین کی کامل رضامندی پر موقوف ہے، خلع کے لیے عدالت میں جانے کی ضرورت نہیں، بلکہ زوجین اپنے طور پر اپنی صوابدید کے مطابق عوضِ خلع متعین کرکے معاملہ کرسکتے ہیں۔۔۔(احسن الفتاوٰی: باب الخلع: جبری خلع:5/384)
مسائل بہشتی زیور سے عبارت: "پاکستان کے عائلی قوانین کے تحت جب کوئی عورت اپنی کسی پریشانی میں عدالت سے رجوع کرتی ہے اور خلع کی بنیاد پر تفریق حاصل کرنا چاہتی ہے اور عدالت اس کے حق میں فیصلہ کرنا چاہتی ہے تو یہ حکم جاری کرتی ہے کہ خلع کی بنیاد پر نکاح فسخ کیا جاتا ہے جبکہ شوہر سے خلع پر رضامندی بھی حاصل نہیں کی جاتی۔ خلع زوجین کے مابین ایک باہمی معاہدہ ہوتا ہے اور عدالت یکطرفہ طور پر جبرا خلع نہیں کراسکتی۔ اس سے نکاح ختم نہیں ہوتا اور عورت کا آگے کسی اور سے نکاح کرنا صحیح نہیں ہوتا۔" حوالہ: مولانا اشرف علی تھانوی، اور مفتی نظام الدین اعظمی. مسائل بہشتی زیور. حصہ دوم. کراچی: مجلس نشریاتِ اسلام، صفحات 127–128.
محمود الفتاویٰ میں لکھا ہے کہ: "۔۔۔خلع میں شوہر کی رضامندی ضروری ہے، اگر عدالت سے یکطرفہ خلع لیا گیا تو شرعاً یہ خلع معتبر نہیں؛ اور خلع یا طلاق کے بعد بیوی کو تین حیض عدت گزارنی ہوگی، اس کے بعد دوسرا نکاح کر سکتی ہے۔" حوالہ: مفتی احمد خانپوری. فتاویٰ علمائے ہند. جلد 32\. دیوبند: مکتبہ دار العلوم دیوبند، صفحہ 385.
{ فَإِنْ خِفْتُمْ أَلَّا يُقِيمَا حُدُودَ اللَّهِ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِمَا فِيمَا افْتَدَتْ بِهِ تِلْكَ حُدُودُ اللَّهِ فَلَا تَعْتَدُوهَا وَمَنْ يَتَعَدَّ حُدُودَ اللَّهِ فَأُولَئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ (البقرة:229)}
وأما ركنه فهو الإيجاب والقبول؛ لأنه عقد على الطلاق بعوض فلا تقع الفرقة، ولا يستحق العوض بدون القبول(بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع،باب الخلع:3/ 145)
(قال): وإذا اختلعت المرأة من زوجها فالخلع جائز، والخلع تطليقة بائنة عندنا... فيحتمل الفسخ بالتراضي أيضا، وذلك بالخلع، واعتبر هذه المعاوضة المحتملة للفسخ بالبيع والشراء في جواز فسخها بالتراضي...
(قال): والخلع جائز عند السلطان وغيره؛ لأنه عقد يعتمد التراضي كسائر العقود، وهو بمنزلة الطلاق بعوض، وللزوج ولاية إيقاع الطلاق، ولها ولاية التزام العوض، فلا معنى لاشتراط حضرة السلطان في هذا العقد.(المبسوط للسرخسي: باب الخلع: 6/ 171)
(وإذا تشاق الزوجان وخافا أن لا يقيما حدود الله فلا بأس بأن تفتدي نفسها منه بمال يخلعها به) لقوله تعالى {فلا جناح عليهما فيما افتدت به} [البقرة: 229] (فإذا فعلا ذلك وقع بالخلع تطليقة بائنة ولزمها المال) لقوله - صلى الله عليه وسلم - «الخلع تطليقة بائنة». (إذا تشاق الزوجان) أي تخاصما وصار كل منهما في شق: أي جانب (وخافا أن لا يقيما حدود الله) أي ما يلزمهما من حقوق الزوجية (فلا بأس بأن تفتدي المرأة نفسها منه بمال) تبذله لقوله تعالى {فلا جناح عليهما فيما افتدت به} [البقرة: 229] أي فلا جناح على الرجل فيما أخذ ولا على المرأة فيما أعطت.(العناية شرح الهداية:كتاب الطلاق:باب الخلع:4/ 211)
وفي القهستاني عن شرح الطحاوي: السنة إذا وقع بين الزوجين اختلاف أن يجتمع أهلهما ليصلحوا بينهما، فإن لم يصطلحا جاز الطلاق والخلع. اهـ... وأما ركنه فهو كما في البدائع: إذا كان بعوض الإيجاب والقبول لأنه عقد على الطلاق بعوض، فلا تقع الفرقة، ولا يستحق العوض بدون القبول.((الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) باب الخلع:3/ 441)