ہوم ← فتاویٰ ← DAB-F-000081
DAB-F-000081
27-10-2026
دارالافتاء البیان پشاور
دارالافتاء البیان پشاور Dar-ul-Ifta Al-Bayan Peshawar
فتویٰ نمبر DAB-F-000081
تاریخِ اشاعت 27-10-2026
فتویٰ نمبر DAB-F-000081
تاریخِ اشاعت 27-10-2026

بدون کسی علت کے دودھ نہ دینے والے جانور کی قربانی کا حکم

اگر قربانی کا جانور بظاہر تندرست ہو، اسے کوئی بیماری یا عیب بھی نہ ہو، لیکن وہ دودھ نہ دیتا ہو، تو ایسے جانور کی قربانی کا شرعاً کیا حکم ہے؟
سائل سے تنقیح کے طور پر سوال کیا گیا: کہ کیا اس کے تھن خراب ہیں یا تھنوں میں کوئی بیماری ہے یا تھن سرے سے ہیں ہی نہیں؟
جوابِ تنقیح یہ ہے: جناب مفتی صاحب! تھن بھی ہے لیکن چھوٹے ہیں اور پیدائشی طور پر دودوھ نہیں دیتا باقی اس میں کوئی مسئلہ/بیماری نہیں ہےجس کی وجہ سے ہم یہ کہے کہ یہ اس بیماری کی وجہ سے دودھ نہیں دیتا۔ نیز یہ ہم نے سنا تھا کہ اگر کسی جانور کے تھن چھوٹے ہوں تو وہ دودھ نہیں دیتا ہم نے دیکھا نہیں تھا اب ہمارا تجربہ بھی ہوا، بسا اوقات ایسا ہوسکتا ہے کہ عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے بھی دودھ نہیں دیتا۔

صورتِ مسئولہ میں اگر جانور بظاہر تندرست، صحت مند اور تروتازہ ہے، اور اس میں دودھ نہ دینے کے علاوہ کوئی ایسا عیب (جیسے اندھا پن، لنگڑا پن، کان یا دُم کا زیادہ حصہ کٹا ہوا ہونا وغیرہ) موجود نہیں ہے جو قربانی سے مانع ہو، تو ایسے جانور کی قربانی بالکل درست ہے۔ کسی عیب کے بغیر محض جانور کا دودھ نہ دینا یا کم دینا کوئی ایسا نقص یا عیب نہیں ہے جو قربانی کے درست ہونے میں رکاوٹ بنے، لہٰذا مذکورہ جانور کی قربانی میں کوئی حرج نہیں۔

ويجوز المجبوب العاجز عن الجماع،... والتي لا ينزل لها لبن من غير علة.(الفتاوى الهندية: كتاب الأضحية: الباب الخامس في بيان محل إقامة الواجب: 5/ 297)
والتي لا ينزل لها لبن من غير علة والتي لها ولد تجوز.(لسان الحكام: الفصل الثاني في التسمية: ص: 388)

وفي الظهيرية: ولا بأس بالجداء، وهي الصغيرة الأطباء جمع طبي: وهو الضرع... وذكر فيها جواز التي لا ينزل لها لبن من غير علة.(الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار): كتاب الأضحية: 6/ 325)

جواب دینے والے مفتی
محترم مفتی محمد عمر صاحب مفتی و محقق، دارالافتاء البیان پشاور
علمی مراجعت
حیثیت منظور شدہ
یہ فتویٰ دارالافتاء کے علمی و اداری نظام کے تحت مرتب، مراجعہ اور منظور کیا گیا ہے۔
موضوعات قربانی کے احکام و مسائل