ہوم ← فتاویٰ ← DAB-F-000076
DAB-F-000076
21-10-2026
دارالافتاء البیان پشاور
دارالافتاء البیان پشاور Dar-ul-Ifta Al-Bayan Peshawar
فتویٰ نمبر DAB-F-000076
تاریخِ اشاعت 21-10-2026
فتویٰ نمبر DAB-F-000076
تاریخِ اشاعت 21-10-2026

بے سینگ جانور یا ٹوٹے ہوئے جانور کے قربانی کا حکم

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ قربانی کے جانور کے سینگوں کے متعلق درج ذیل صورتوں میں قربانی کا کیا حکم ہے؟
1۔اگر کسی جانور کے دونوں سینگ پیدائشی طور پر نہ ہوں، یعنی وہ پیدائش ہی سے بے سینگ ہو، تو کیا اس کی قربانی جائز ہے؟
2۔اگر کسی جانور کا ایک سینگ پیدائشی طور پر نہ ہو اور دوسرا موجود ہو، تو کیا اس کی قربانی جائز ہے؟
3۔اگر کسی جانور کا سینگ ٹوٹ گیا ہو، لیکن جڑ سے نہ ٹوٹا ہو، بلکہ کچھ حصہ باقی ہو، تو کیا اس کی قربانی جائز ہے؟
4۔اگر کسی جانور کا سینگ بالکل جڑ سے ٹوٹ گیا ہو، تو کیا اس کی قربانی جائز ہے؟ نیز اگر جڑ سے ٹوٹنے کی وجہ سے دماغ تک چوٹ پہنچی ہو یا زخم بھر جانے کے بعد دماغ پر کوئی اثر باقی نہ ہو، تو دونوں صورتوں کا کیا حکم ہے؟

1،2۔جس جانور کے خلقۃً (یعنی پیدائشی طور پر ) دونوں سینگ یا ایک سینگ نہ ہو، اس جانور کی قربانی کرنا جائز ہے۔
3۔اور اگر جانور کا سینگ ٹوٹ گیا ہو، لیکن جڑ سے نہ ٹوٹا ہو، بلکہ کچھ حصہ باقی ہو تو ایسے جانور کی قربانی بھی جائز ہے۔
4۔اگر سینگ جڑ سے ٹوٹ گیا ہو اور اس کا اثر دماغ تک پہنچ گیا ہو، تو ایسے جانور کی قربانی جائز نہیں ہے۔ البتہ اگر جڑ سے ٹوٹنے کے باوجود زخم دماغ تک نہ پہنچا ہو، یا دماغ تک چوٹ پہنچی تھی لیکن اب زخم مکمل طور پر بھر گیا ہو اور دماغ پر کوئی نقصان دہ اثر باقی نہ رہا ہو، تو ایسے جانور کی قربانی جائز ہے۔

احسن الفتاوٰی میں لکھا ہے کہ:
سوال: جس جانور کا پیدائشی طور پر دونوں سینگ یا ایک نہ ہو یا بعد میں سینگ ٹوٹ گئے ہوں تو اس کی قربانی جائز ہے یا نہیں؟
جواب: جائز ہے، البتہ اگر ایک سینگ بھی جڑ سے اکھڑ جائے تو جائز نہیں۔(احسن الفتاوٰی: بے سینگ جانور کی قربانی: 7/501)

فتاوٰی محمودیہ میں لکھا ہے کہ:
جس جانور کے سینگ نکلتے ہی نہیں(وجہ کچھ بھی ہو)اس کی قربانی درست ہے۔
وفیہ ایضا:
(جس بکری کا سینگ ٹوٹ گیا ہو اس کی قربانی) جائز ہے، لیکن اگر جڑ سے ٹوٹ گیا ہو تو جائز نہیں۔
وفیہ ایضا:
ایک سینگ آدھا ٹوٹا ہوا ہونے سے اس گائے کی قربانی کرنا شرعاً ناجائز نہیں ہوگی۔(فتاوی محمودیہ: 17/383)

کتاب النوازل میں لکھا ہے کہ:
جس جانور کے سینگ نہ اُگے ہوں اس کی قربانی مطلقاً درست ہے، خواہ اس کے نہ اُگنے کی وجہ کچھ بھی ہو۔(کتاب النوازل: 14/667)

قال العلامة الحصكفي:(ويضحي بالجماء...)
وفي حاشية ابن عابدين: (قوله ويضحي بالجماء) هي التي لا قرن لها خلقة، وكذا العظماء التي ذهب بعض قرنها بالكسر أو غيره، فإن بلغ الكسر إلى المخ لم يجز قهستاني، وفي البدائع إن بلغ الكسر المشاش لا يجزئ والمشاش رءوس العظام مثل الركبتين والمرفقين اهـ .(الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار): كتاب الأضحية: 6/ 323)

وتجزي الجماء وهي التي لا قرن لها خلقة، وكذا مكسورة القرن تجزي لما روي أن سيدنا «عليا - رضي الله عنه - سئل عن القرن فقال: لا يضرك أمرنا رسول الله - صلى الله عليه وسلم - أن نستشرف العين والأذن» وروي أن «رجلا من همذان جاء إلى سيدنا علي - رضي الله عنه - فقال: يا أمير المؤمنين البقرة عن كم؟ قال: عن سبعة ثم قال: مكسورة القرن؟ قال: لا ضير ثم قال: عرجاء؟ فقال: إذا بلغت المنسك، ثم قال سيدنا علي - كرم الله وجهه -: أمرنا رسول الله - صلى الله عليه وسلم - أن نستشرف العين والأذن» .
فإن بلغ الكسر المشاش لا تجزيه، والمشاش: رءوس العظام مثل الركبتين والمرفقين.(بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع: فصل في شرائط جواز إقامة الواجب في الأضحية: 5/ 76)

(قوله: وصح الجماء) وهي التي لا قرن لها سواء كان خلقة أو مسكورا كما في المبسوط وقاضي خان والتبيين. وقال في البدائع فإن بلغ الكسر المشاش لا يجزي والمشاش رءوس العظام مثل الركبتين والمرفقين اهـ.(درر الحكام شرح غرر الأحكام: ما يصح للأضحية:1/ 269)
ويجوز بالجماء التي لا قرن لها، وكذا مكسورة القرن، كذا في الكافي. وإن بلغ الكسر المشاش لا يجزيه، والمشاش رءوس العظام مثل الركبتين والمرفقين، كذا في البدائع.(الفتاوى الهندية: كتاب الأضحية: الباب الخامس في بيان محل إقامة الواجب: 5/ 297)

جواب دینے والے مفتی
محترم مفتی محمد عمر صاحب مفتی و محقق، دارالافتاء البیان پشاور
علمی مراجعت
حیثیت منظور شدہ
یہ فتویٰ دارالافتاء کے علمی و اداری نظام کے تحت مرتب، مراجعہ اور منظور کیا گیا ہے۔
موضوعات قربانی کے احکام و مسائل