ہوم ← فتاویٰ ← DAB-F-000084
DAB-F-000084
25-10-2026
دارالافتاء البیان پشاور
دارالافتاء البیان پشاور Dar-ul-Ifta Al-Bayan Peshawar
فتویٰ نمبر DAB-F-000084
تاریخِ اشاعت 25-10-2026
فتویٰ نمبر DAB-F-000084
تاریخِ اشاعت 25-10-2026

جماع سے عاجز/خصی جانور کی قربانی کا حکم

اگر قربانی کا جانور جماع کرنے سے عاجز ہو، یا اس کا ایک فوطہ یادونوں خصیے پیدائشی طور پر موجود نہ ہوں یا کسی وجہ سے نکال دیے گئے ہوں، تو کیا ایسے جانور کی قربانی شرعاً جائز ہے؟ فقہِ حنفی کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔

اگر کوئی جانور جماع پر قادر نہ ہو، یا اس کا ایک فوطہ (خصیہ) نہ ہو، یا دونوں فوطے موجود نہ ہوں، یا کسی بھی وجہ سے اس کے فوطے نکال دیے گئے ہوں، تو ان تمام صورتوں میں قربانی نہ صرف جائز بلکہ افضل ہے؛ اس لیے کہ رسول اللہ ﷺ نے خصی جانور کی قربانی کو افضل قرار دیا ہے۔

امداد الفتاوی میں ایک سوال وجواب منقول ہیں،پُر مغز ہونے کی وجہ سے یہاں بعینہ وہی سوال وجواب نقل کرتے ہیں۔سوال: خصی تین طرح کے ہوتے ہیں: ایک کے خصیے مَل دیتے ہیں،اور دوسرے کے چڑھا دیتے ہیں، اور تیسرے کے نکال دیتے ہیں، ان تینوں میں کون درست ہے یا ہر سہ درست ہیں، اور جبکہ خصیہ نکل گیا، تو تہائی سے زیادہ عضو بلکہ ثابت عضو جاتا رہا؟
جواب: تینوں درست ہیں اور یہ عضو چونکہ مقصود نہیں، بلکہ اس اخصاء سے گوشت اور بھی عمدہ ہو جاتا ہے۔ لہٰذا اس کا ذہاب(زائل ہونا) مضر نہیں، جیسا عالمگیری میں مجبوب کی قربانی کا جواز مصرح ہے۔(امداد الفتاوی: حیوانِ خصی کی سب قسموں کی قربانی جائز ہے: 8/232)

فتاوی حقانیہ میں لکھا ہے کہ:
جانور کے اخصاء سے اس کے گوشت پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں، اس لیے خصی جانور کی قربانی نہ صرف جائز ہے بلکہ فقہاء نے مستحب قرار دیا ہے۔(فتاوٰی حقانیہ: خصی جانور کی قربانی کا حکم:6/480)

فتاوٰی محمودیہ میں ایک فوطہ والے جانور کی قربانی کے بارے میں سوال کیا گیا ہے کہ: ایک فوطہ والے جانور کی قربانی درست ہے یا نہیں؟
جواب: اس کی بھی قربانی درست ہے۔
وفیہ ایضا:
(خصی کی قربانی) درست ہے بلکہ افضل ہے۔(فتاوٰی محمودیہ: باب فی افضل الضحایا وفی ما یجوز منہا ومالا یجوز:17/341،353)

(1966) حدثنا يحيى بن يحيى، أخبرنا وكيع، عن شعبة، عن قتادة، عن أنس، قال: «ضحى رسول الله صلى الله عليه وسلم بكبشين أملحين أقرنين»، قال: «ورأيته يذبحهما بيده، ورأيته واضعا قدمه على صفاحهما»، قال: «وسمى وكبر».(صحيح مسلم: باب استحباب الضحية، وذبحها مباشرة بلا توكيل، والتسمية والتكبير: 3/ 1557)
حدثنا قتيبة، قال: حدثنا أبو عوانة، عن قتادة، عن أنس بن مالك قال: ضحى رسول الله صلى الله عليه وسلم بكبشين أملحين أقرنين، ذبحهما بيده، وسمى وكبر ووضع رجله على صفاحهما.
وفي الباب عن علي، وعائشة، وأبي هريرة، وأبي أيوب، وجابر، وأبي الدرداء، وأبي رافع، وابن عمر، وأبي بكرة. هذا حديث حسن صحيح.(سنن الترمذي ت بشار: باب ما جاء في الأضحية بكبشين: 3/ 136)
تجوز التضحية بالمجبوب العاجز عن الجماع.(الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 325)
والمجبوب العاجز عن الجماع... تجوز.(لسان الحكام: الفصل الثاني في التسمية: ص: 388)
ويجوز المجبوب العاجز عن الجماع.(الفتاوى الهندية: كتاب الأضحية: الباب الخامس في بيان محل إقامة الواجب: 5/ 297)
(والخصي).
وعن الإمام إن الخصي أولى لأن لحمه ألذ وأطيب.(مجمع الأنهر في شرح ملتقى الأبحر: كتاب الأضحية: 2/ 519)

جواب دینے والے مفتی
محترم مفتی محمد عمر صاحب مفتی و محقق، دارالافتاء البیان پشاور
علمی مراجعت
حیثیت منظور شدہ
یہ فتویٰ دارالافتاء کے علمی و اداری نظام کے تحت مرتب، مراجعہ اور منظور کیا گیا ہے۔
موضوعات قربانی کے احکام و مسائل