سفر شرعی میں سننِ مؤکدہ کا حکم
شرعی سفر کے دوران مسافر کے لیے وتر اور سنن مؤکدہ کا کیا حکم ہے کیا مسافر چار رکعتی فرائض کی طرح چار رکعتی سنن میں بھی قصر کرے گا یا سنن پوری پڑھے گا نیز یہ بھی واضح فرمائیں کہ سفر شرعی میں سنتیں چھوڑنے کا کیا حکم ہے کیا مسافر بہر صورت سنتیں چھوڑ دے گا چاہے موقع ہو یا نہ ہو، یا اطمینان وسکون کی حالت میں پڑھے گا اور جلدی وعجلت کی صورت میں چھوڑ سکتا ہے کیا حکم ہے؟ میں نے کسی سے سنا تھا کہ دورانِ سفر سنتیں چھوڑنا بھی سنت ہے یہ بات کہاں تک درست ہے؟ برائے کرم رہنمائی فرمائیں۔
واضح رہے کہ سفرِ شرعی کی مسافت 48 میل، یعنی تقریباً 77.24 کلومیٹر ہے، اور اصل اعتبار تین دن صبح سے دوپہر تک کے معتدل سفر کا ہے۔ جب کوئی شخص اس مسافت کے سفر کی نیت سے اپنے شہر یا بستی کی آبادی سے باہر نکل جائے، اور منزل/مقام پر پندرہ دن یا اس سے زیادہ قیام کی نیت نہ ہو، تو اس پر چار رکعت والی فرض نمازوں میں قصر کرنا لازم ہوگا۔ البتہ تین رکعتی نماز جیسے مغرب ، صلاۃِ وتر،اور سننِ مؤکدہ میں قصر کرنا جائز نہیں ہے یہ پوری ہی پڑھی جائیں گی۔
اوردورانِ سفر سنتیں پڑھنے کا حکم یہ ہے کہ اگر مسافر اطمینان اورسکون کی حالت میں ہے(مثلاً کسی مقام پر قیام ہے یا سواری میں عجلت نہیں ہے)، تو ایسی صورت میں سنتیں پڑھنی چاہیے، البتہ اگر حالتِ خوف یا عجلت /جلدی ہو (مثلاً بس، ریل یا جہاز وغیرہ چھوٹنے کا خطرہ ہو، یا ساتھیوں کو پریشانی ہورہی ہو۔) تو ایسی صورت میں سننِ مؤکدہ چھوڑنے کی گنجائش ہے اس میں کوئی حرج نہیں، تاہم عین اس صورتِ عجلت میں بھی بعض فقہاء نے فجر کی سنتوں کا اہتمام کرنے کی ترغیب دی ہے؛ کیونکہ احادیثِ مبارکہ میں فجر کی سنتوں پر بالخصوص بہت زیادہ تاکید آئی ہے۔جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ "دورانِ سفر سنتیں چھوڑنا بھی سنت ہے"، تو اس سے اگر مراد یہ ہے کہ سفرِ شرعی میں جناب نبی کریمﷺ سے سننِ مؤکدہ چھوڑنے کی گنجائش ثابت ہے تو یہ بات درست ہے(جس کی تفصیل اوپر گذر گئی۔)لیکن اگر اس سے کوئی اور مراد لیا جاتا ہو تو وہ واضح کیا جائے۔
فتاوی دارالعلوم دیوبند میں لکھا ہے کہ:
کہ سننِ مؤکدہ حالتِ اطمینان میں پڑھنا چاہیے، اگر عینِ سفر میں ہو اور جلدی ہو تو نہ پڑھے اور وتر ہر حال میں پڑھنا چاہیے۔
وفیہ ایضا:
وتر واجب ہیں ان کا ترک کسی حال میں جائز نہیں ہے، مسافر ہو یا مقیم، اور سنن کے بارے میں افضل یہ ہے کہ حالتِ امن وقرار میں پڑھے اور اگر عجلت ہے تو ترک کردے اس میں کچھ حرج نہیں ہے۔ اور ترمذی میں ہے کہ رسول اللہﷺ نے سفر میں سنن پڑھی ہیں۔
وفیہ ایضا:
۔۔۔حاصل یہ ہے کہ مسافر اگر کسی جگہ ٹھرا ہوا ہےاور عجلت نہیں ہے تو سنتیں پڑھے اور اگر سفر کی جلدی ہے یا خوف ہے تو سنتیں چھوڑ دے، پھر کہا کہ عند البعض سنتِ فجر پھر بھی نہ چھوڑے۔(اور وتر ہر حال میں پڑھنا ضروری ہے۔)(فتاوی دارالعلوم دیوبند: 4/554)
کفایت المفتی میں تحریر فرماتے ہیں کہ:
سفر میں سنتیں پڑھنی لازمی نہیں اگر موقع ہو تو پڑھ لے سنتوں میں قصر نہیں چار رکعتوں کی نماز چار رکعتیں ہی پڑھے۔(کفایت المفتی: 3/378)
فتاوی محمودیہ میں لکھا ہے کہ:
اگر مسافر برسرِ سفر ہے اور کسی جگہ نماز کے لیے ہی ٹھرا ہے تو اس کو سنتیں پڑھنے کی ضرورت اور تاکید نہیں، تاہم اگر عجلت نہ ہوتو پڑھنا افضل ہے، البتہ اگر کسی جگہ مقیم ہے مثلاً : دو چار روز کے لیے ٹھرا ہوا ہے تو اس کو پوری سنتیں پڑھنی چاہئیں، یہی قول راجح ہے، ورنہ اقوال اور بھی ہیں۔
وفیہ ایضا:
اگر گاڑی کی آمد یا روانگی کے وقت ہجوم کی حالت ہو کہ سوار ہونا یا اترنا دشوار ہو اور گاڑی چھوٹ جانے کا اندیشہ ہو، ایسے وقت نماز پڑھی جائے تو سنتوں کا تاکد نہیں رہتا۔(فتاوٰی محمودیہ:7/517)
فتاوٰی حقانیہ میں لکھا ہے کہ:
اس بات پر تو سب فقہاء متفق ہیں کہ فرض نمازوں کے علاوہ کسی نماز میں بھی قصر نہیں البتہ ترک اور عدمِ ترک میں فقہاء کے اقوال مختلف ہیں لیکن افضل وبہتر یہ ہےکہ اگر موقع ہواور قافلہ چھوٹنے یا مقصود میں خلل آنے کا اندیشہ نہ ہو تو سنتیں پڑھنی چاہئیں۔(فتاوٰی حقانیہ: 3/365)
حدثنا مسدد، حدثنا يزيد بن زريع، حدثنا معمر، عن الزهري، عن عروة، عن عائشة رضي الله عنها، قالت: «فرضت الصلاة ركعتين، ثم هاجر النبي صلى الله عليه وسلم ففرضت أربعا، وتركت صلاة السفر على الأولى» تابعه عبد الرزاق، عن معمر.(صحيح البخاري: باب التاريخ، من أين أرخوا التاريخ: 5/ 68)
وفي سنن البيهقي من حديث داود بن أبي هند عن عامر عن مسروق عن عائشة قالت: (إن أول ما فرضت الصلاة ركعتين، فلما قدم النبي المدينة واطمأن زاد ركعتين، غير المغرب، لأنها وتر صلاة الغداة. قال: وكان إذا سافر صلى الصلاة الأولى) . قولها: (ركعتين ركعتين) بالتكرار ليفيد عموم التثنية لكل صلاة، لأن قاعدة كلام العرب أن تكرار الاسم المراد تقسيم الشيء عليه، ولولاه لكان فيه إيهام أن الفريضة في السفر والحضر ما كانت إلا فرد ركعتين فقط.(عمدة القاري شرح صحيح البخاري: باب كيف فرضت الصلوات في الإسراء: 4/ 52)
وقال السرخسي في (المبسوط) والمرغيناني: لا قصر في السنن، وتكلموا في الأفضل، قيل: الترك ترخصا، وقيل: الفعل تقربا، وقال الهندواني: الفعل أفضل في حال النزول والترك في حال السير، قال هشام: رأيت محمدا كثيرا لا يتطوع في السفر قبل الظهر ولا بعدها ولا يدع ركعتي الفجر والمغرب، وما رأيته يتطوع قبل العصر ولا قبل العشاء ويصلي العشاء ثم يوتر.(عمدة القاري شرح صحيح البخاري: باب من لم يتطوع في السفر دبر الصلاة وقبلها: 7/ 144)
(قوله آكدها سنة الفجر) لما في الصحيحين عن عائشة - رضي الله عنها - «لم يكن النبي - صلى الله عليه وسلم - على شيء من النوافل أشد تعاهدا منه على ركعتي الفجر» وفي مسلم «ركعتا الفجر خير من الدنيا وما فيها» وفي أبي داود «لا تدعوا ركعتي الفجر ولو طردتكم الخيل» بحر...(ويأتي) المسافر (بالسنن) إن كان (في حال أمن وقرار وإلا) بأن كان في خوف وفرار (لا) يأتي بها هو المختار لأنه ترك لعذر تجنيس، قيل إلا سنة الفجر.وفي حاشية ابن عابدين: (قوله هو المختار) وقيل الأفضل الترك ترخيصا، وقيل الفعل تقربا. وقال الهندواني: الفعل حال النزول والترك حال السير، وقيل يصلي سنة الفجر خاصة، وقيل سنة المغرب أيضا بحر قال في شرح المنية والأعدل ما قاله الهندواني. اهـ.
قلت: والظاهر أن ما في المتن هو هذا وأن المراد بالأمن والقرار النزول وبالخوف والفرار السير لكن قدمنا في فصل القراءة أنه عبر عن الفرار بالعجلة لأنها في السفر تكون غالبا من الخوف تأمل.(الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار): مطلب في الوطن الأصلي ووطن الإقامة: 2/ 131)
ولا قصر في السنن، كذا في محيط السرخسي، وبعضهم جوزوا للمسافر ترك السنن والمختار أنه لا يأتي بها في حال الخوف ويأتي بها في حال القرار والأمن، هكذا في الوجيز للكردري.(الفتاوى الهندية: الباب الخامس عشر في صلاة المسافر: 1/ 139)
وقوله: " المتصدق عليه يكون مختارا في القبول " قلنا: معنى قوله تصدق عليكم أي: حكم عليكم على أن التصدق من الله تعالى فيما لا يحتمل التمليك يكون عبارة عن الإسقاط كالعفو من الله تعالى، وما ذكر من المعنى غير سديد؛ لأن هذا ليس ترفيها بقصر شطر الصلاة، بل لم يشرع في السفر إلا هذا القدر لما ذكرنا من الدلائل، ولقول ابن عباس - رضي الله عنهما - " لا تقولوا قصرا فإن الذي فرضها في الحضر أربعا هو الذي فرضها في السفر ركعتين " وليس إلى العباد إبطال قدر العبادات الموظفة عليهم بالزيادة والنقصان، ألا ترى أن من أراد أن يتم المغرب أربعا أو الفجر ثلاثا أو أربعا لا يقدر على ذلك؟ كذا هذا ولا قصر في الفجر والمغرب؛ لأن القصر بسقوط شطر الصلاة، وبعد سقوط الشطر منهما لا يبقى نصف مشروع بخلاف ذوات الأربع، وكذا لا قصر في السنن والتطوعات؛ لأن القصر بالتوقيف، ولا توقيف ثمة، ومن الناس من قال بترك السنن في السفر.
وروي عن بعض الصحابة أنه قال: " لو أتيت بالسنن في السفر لأتممت الفريضة " وذلك عندنا محمول على حالة الخوف على وجه لا يمكنه المكث لأداء السنن وعلى هذا الأصل يبنى أن المسافر لو اختار الأربع لا يقع الكل فرضا، بل المفروض ركعتان لا غير، والشطر الثاني يقع تطوعا عندنا.(بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع: فصل في صلاة المسافر: 1/ 92)